ضلع مہمند, مشکل حالات میں الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے اساتذہ کی تذلیل سمجھ سے بالاتر ہے۔ مرجان علی مہمند
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند, مشکل حالات میں الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے اساتذہ کی تذلیل سمجھ سے بالاتر ہے۔ مرجان علی مہمند بلدیاتی انتخابات ختم ہو گئے. لیکن اس کے سیاہ بادل ابھی تک اساتذہ کے سروں پر منڈلا رہے ہیں جس سے اساتذہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے
ان خیالات کا اظہار آل ٹرائیبل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مہمند کے صدر مرجان علی مہمند نے اساتذہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اساتذہ کو ٹارگٹ بنا رہی ہے’
جس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کسی بھی الیکشن میں اتنے ناقص انتظامات کئے گئے تھے، شدید سردی، نامساعد حالات، بغیر سیکیورٹی اور بغیر ٹرانسپورٹ کے اساتذہ کا ڈیوٹی انجام دینا کسی کارنامہ سے کم نہیں لیکن ضلع مہمند کی ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اساتذہ کو ٹارگٹ کر کے قربانی کا بکرا بنانا چاہتی ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کو متنبہ کیا کہ اگر کسی بھی استاد کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی کی گئی تو پھر حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی