ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں کرسمَس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں کرسمَس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب کی صدارت سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں ڈاکٹر عمر غوری اور مہمان خصوصی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں ڈاکٹر آشر جاوید تھے.
تقریب میں کرسمَس کیک کاٹا گیا. اس موقع پر ڈاکٹر عمر غوری نے کہا کہ کرسمَس تقریبات کا انعقاد کرنے کا مقصد مسیحی برادری کو پیغام دینا ہے کہ ہماری اور آپ کی خوشیاں سانجھی ہیں اور ہم ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں. ڈاکٹر آشر جاوید نے کرسمَس کیک کی تقریب کا اہتمام کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور ہم اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں آزاد ہیں. مذید انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام امن بھائی چارہ یے جس کو عام کرنا ہے. اس موقع پر میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی.