Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، اور خانیوال شہر کا دورہ کیا

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) چیف سیکرٹری پنجاب کے متوقع دورے خانیوال کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، اور خانیوال شہر کا دورہ کیا. ڈسٹرکٹ ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،حاضری چیک کی ،

ریکارڈ کی چھان بین کی، ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر میں مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، ایمرجنسی میں موجود میڈیسن کے سٹاک چیک کیا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی اپنی ڈیوٹیز پر موجود ہیں.

جس پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا. مذید انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی ناگہانی سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں. اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں موجود ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی مانیٹرنگ کی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو مذید بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت کی.

Exit mobile version