حریم کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، وہ ہمیشہ میری عزت رکھتی ہیں: شوہر بلال شاہ 167

حریم کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، وہ ہمیشہ میری عزت رکھتی ہیں: شوہر بلال شاہ

حریم کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، وہ ہمیشہ میری عزت رکھتی ہیں: شوہر بلال شاہ

حریم کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، وہ ہمیشہ میری عزت رکھتی ہیں: شوہر بلال شاہ

شادی ناصرف محبت کی شادی تھی بلکہ اس میں والدین کی رضامندی بھی شامل تھی: نجی ویب سائٹ کو انٹرویو—فوٹو: اسکرین گریب
شادی ناصرف محبت کی شادی تھی بلکہ اس میں والدین کی رضامندی بھی شامل تھی: نجی ویب سائٹ کو انٹرویو—فوٹو: اسکرین گریب

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پہلی بار اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کچھ باتیں بتائیں۔

نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں بلال شاہ نے بتایا کہ ان کی شادی ناصرف محبت کی شادی تھی بلکہ اس میں والدین کی رضامندی بھی شامل تھی۔

بلال شاہ سے شادی کرنے کے فیصلے پر حریم شاہ نے کہا کہ شادی سے پہلے ہم دونوں کی کوئی ملاقاتیں نہیں ہوئی تھیں نا ہی ہمارا رابطہ فون پر تھا، ایک دوسرے سے ملاقات کے چند عرصے بعد ہی ہمیں احساس ہوا کہ اب شادی کرلینی چاہیے۔

میں نے فیملی کی وجہ سے بلال کو قبول کیا اور اب محبت بھی ہوگئی: حریم شاہ

حریم شاہ نے کہا کہ میری فیملی اس رشتے سے کافی خوش تھی، میں نے فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور اب محبت بھی ہوگئی۔

ٹک ٹاکر نے اپنے شوہر کی خوبیاں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شریف، معصوم اور سنجیدہ مزاج انسان ہیں، یہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں اور فضول نہیں بولتے۔

حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کے ماضی میں اسکینڈل بنے تو کیا اب شادی کے بعد یہ سلسلہ رُک جائے گا یا جاری رہے گا؟ اس پر ٹک ٹاکر کا کہنا تھاکہ وہ جاری رہے گا۔

حریم کو ہر چیز کرنے کی اجازت ہے: بلال شاہ

دوسری جانب بلال شاہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ اس کی اجازت دیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ میری طرف سے انہیں ہر چیز کی اجازت ہے، حریم کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ اب شادی ہوگئی ہے اور آپ نے عزت رکھنی ہے، یہ خود ہماری عزت رکھتی ہیں۔

بلال شاہ نے کہا کہ حریم نے کبھی ایسا کام نہیں کیا جس سے میری بے عزتی ہو یا مجھے کہیں سر جھکانا پڑے، شادی سے لے کر آج تک انہوں نے میری نظریں نہیں جھکنے دیں۔

حریم شاہ سے ایک سوال یہ بھی کیا گیا کہ آپ نے شادی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ میری شادی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ سیاستدان ہیں؟

سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر نے کہا کہ بلال کا سیاست سے بہت گہرا تعلق ہے، اس وقت میں نے لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا کہ میرے شوہر وزیر ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=EkjJnxIHh9w

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں