پاکستان عوامی تحریک آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے کوشاں ہے- محمد عرفان مشتاق 114

پاکستان عوامی تحریک آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے کوشاں ہے- محمد عرفان مشتاق

پاکستان عوامی تحریک آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے کوشاں ہے- محمد عرفان مشتاق

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان عوامی تحریک آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے کوشاں ہے- ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما و ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ محمد عرفان مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا

کہ پاکستان عوامی تحریک ملک میں چہرے نہیں بلکہ نظام بدلنا چاہتی ہے جو کہ ہمارا روز اول سے منشور رہا ہے اور قائد انقلاب پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں ہر سطح پر انقلاب لانا ہمارا مشن ہے جس کے لیے تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر محمد عرفان مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کیونکہ مہنگائی اور لاقانونیت عروج پر ہے،

اتنا زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت ملک میں خوشالی نہ لا سکی اور ترقی کا خواب بھی ادھورا رہ گیا اس لیے ہماری قوم کو سوچنا ہوگا کہ چہرے نہیں نظام بدلنا ہے جوکہ ملک میں انقلاب کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق ہی حقیقی تبدیلی ممکن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں