Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہمند ضلع میں پہلامیر اویس مہمند اوپن والی بال ٹورنامنٹ احتتام پزیر

مہمند ضلع میں پہلامیر اویس مہمند اوپن والی بال ٹورنامنٹ احتتام پزیر

مہمند ضلع میں پہلامیر اویس مہمند اوپن والی بال ٹورنامنٹ احتتام پزیر

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)مہمند ضلع میں پہلامیر اویس مہمند اوپن والی بال ٹورنامنٹ احتتام پزیر۔4 دنوں سے جاری والی بال ٹورنامنٹ میں پختونخوا کے مختلف شہروں سے 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ میں گنداو محمد شاہ کلب نے یکہ غنڈ کلب کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کردی۔الحامد منرل کمپنی کے نمائندہ شہزاد نبی نے نقد انعامات اور کپ تقسیم کئے۔


ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹرغلنئ کپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں پہلا میر اویس مہمند اوپن والی بال ٹورنامنٹ بتاون الحامد منرل کپنی منعقد ہوا جس کی نگرانی مہمند والی بال ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل شیدا نے کی جو 23 دسمبر سے شروع ہواتھا اور 4 دن مسلسل جاری رہا جس میں خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں کے 20 والی بال کلبوں نے حصہ لیا

اخیری فائنل میچ یکہ غنڈ والی بال کلب اور گنداو محمدشاہ والی بال کلب کے درمیان ہوا۔پہلے مرحلے میں یکہ غنڈ ٹیم نے پریشر بناکر مسلسل گول کی اور پہلے ھاپ میں برتری حاصل کی لیکن گنداو محمد شاہ کلب نے سخت دفاع کے ساتھ ساتھ مسلسل گول کرتے ہوئے دونوں ھاپ میں برتری حاصل کی اور ایک کے مقابلے میں دو ھاپ میں شکست دیکر محمد شاہ کلب نے ٹورنامنٹ اپنے نام کئے۔ٹورنامنٹ کے دوران نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے والی بال کا مشہور کمینٹیٹر ممتاز ماما کے دلچسپ کمینٹری اور مزاحہ باتوں نے ٹورنامنٹ کی خوشی دوبالہ کردی

اور رات دیر تک سینکڑوں کی تعداد میں تماشایوں نے شرکت کی۔اس موقع پر روایتی موسیقی سے بھی لوگوں نے مزہ لیا۔اخیر میں الحامد منرل کمپنی کے منیجمنٹ ڈائریکٹراویس مہمند کے سپورٹس کے نمائندہ شہزاد نبی نے ونرٹیم کو 50 ہزار روپے نقد اور کپ دیا جبکہ رنر ٹیم کو 30ہزار روپے نقد اور کپ دیا ٹورنامنٹ کے دوران مہمند اور مختلف علاقوں کے لوگوں نے بھی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

Exit mobile version