Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سنگجانی سرائے خربوزہ ڈھوک عباسی میں زیر تعمیر گلیوں میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کے خلاف اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

سنگجانی سرائے خربوزہ ڈھوک عباسی میں زیر تعمیر گلیوں میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کے خلاف اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ)سنگجانی)حلقہ این اے 54 یوسی 48 سرائے خربوزہ ڈھوک عباسی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی قلعی کھل کر عوام کے سامنے آگئی سرائے خربوزہ ڈھوک عباسی میں زیر تعمیر گلیوں میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کے خلاف اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔
(تفصیلات کے مطابق) سرائے خربوزہ ڈھوک عباسی میں زیر تعمیرگلیوں میں مبینہ طور پر نا قص میٹریل کے استعمال کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے انہوں نے کہا کہ گلیوں میں ناقص مٹیریل دو کرش اور ایک ریت ریڑی میں آدھی بوری سیمنٹ کی ڈالی گئی جبکہ پکے مال برائے نام ڈالا گیا اور نہ ہی گاڑیوں کے موڑ کاٹنے کا راستہ مناسب ہے ۔انہوں نے علاقے کے منتخب نمائندے اسد عمر سے مطالبہ کیا کہ تعمیراتی کام فوری طور پر روک کر تحقیقات کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہو نگے

،علاوہ ازیں متعلقہ ٹھیکدار جو من پسند افراد کا چہتا ہے اس سے گلیوں کا ٹھیکہ واپس لیا جائے۔ناقص میٹریل کا استعمال کرکےٹھیکیدار نے قومی خزانے کو چونا لگانا شروع کر دیا۔ناقص میٹریل اور ناقص کام کاپول کھول کر رکھ دیا ٹھیکدار نے بس اپنی مرضی سے ناقص میٹریل کا استعمال کیا۔ اور اعلی حکام کے افسران کے ساتھ مل کر پاس کروا کر اوپر رپورٹ پازٹیو بھیج دی۔ متعلقہ کسی بھی افسر نے چیک کرنا گورا بھی نہ کیا

۔ہمارا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ٹھیکداراور اس میں ملوث متعلقہ افسران کے خلاف نوٹس لے کر انکوائری کرائی جائے۔ اورناقص مٹیریل اور ناقص کام کی انکوائری کروا کر سرائے خربوزہ ڈھوک عباسی میں گلیوں کو درست کیا جائے۔

Exit mobile version