کے پی کے میں اگلی حکومت جمعیت کی ہوگی، واحد خان منڈان 94

کے پی کے میں اگلی حکومت جمعیت کی ہوگی، واحد خان منڈان

کے پی کے میں اگلی حکومت جمعیت کی ہوگی، واحد خان منڈان

بنوں(نثاربیٹنی سے) کاروباری حلقوں میں معتبر نام/ مینجر بنوں اڈا اور جمعیت علماء اسلام بنوں کے دیرینہ راہنما واحد خان منڈان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی بنوں سٹی مئیر سمیت پورے خیبرپختونخوا میں فقیدالمثال کامیابی پر تمام جماعتی ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں،

انہوں نے کہا کہ بنوں سٹی مئیر پر عرفان خان درانی کی کامیابی پہلے دن سے یقینی تھی، عرفان درانی کے والد سابق وزیراعلی اکرم خان درانی محسن بنوں ہیں، بنوں کے لیے انکی اور جمعیت کی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں، امید ہے کہ انکے فرزند سٹی مئیر عرفان درانی بنوں کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے

اور بنوں شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے اقدامات کرینگے، واحد خان منڈان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام صوبے کی سب سے بڑی جماعت ہے، ان شاءاللہ صوبے میں اگلا دور حکومت جمعیت کا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں