Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت موبائل کمپنیوں سے مفت ووٹ کا اندراج کرنے کا معاہدہ کریں،ووٹر

حکومت موبائل کمپنیوں سے مفت ووٹ کا اندراج کرنے کا معاہدہ کریں،ووٹر

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کااندراج موبائل کمپنیاں مفت ایس ایم ایس کے ذریعے کرنے کی سہولت فراہم کریں۔حکومت موبائل کمپنیوں سے مفت ووٹ کا اندراج کرنے کا معاہدہ کریں۔ووٹر اپنا ڈیٹا سینڈ کریں اور ڈیٹا درست ہونے کی صورت میں ووٹ کا اندراج کرلیا جائے۔جس ویکسینیشن کے عمل کا مفت اندراج کرنے کی سہولت میسر تھی۔یہی سہولت عوام کو ووٹ کے اندراج کے لیے بھی مہیا کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے اور یہاں انتخابات لڑنے کے لیے امیدوار سامنے آ رہے ہیں وہاں نئی حلقہ بندیاں ووٹ کے اندراج کے لیے بھی کام شروع ہو چکا ہے۔ووٹ کے اندراج کا مسئلہ انتہائی مشکل ہے اور بہت سی محنت اور اخراجات کے باوجود تمام ووٹرز کا اندراج نہیں

ہو پاتا۔موجودہ حکومت موبائل کمپنیوں سے معاہدہ کرئےاور ووٹ کے مفت اندراج کے لیے ووٹر اپنا ڈیٹا اپنے نام ولدیت اور مستقل پتا کہ ساتھ سینڈ کرے اور معلومات بمطابق نادرا درست ہونے کی صورت میں ووٹ کا اندراج کر دیا جائے۔جس سے رجسٹریشن کا یہ عمل درست معلومات اور کم خرچ میں بہت جلد مکمل ہوسکتا ہے۔لہذا حکومت جلد از جلد موبائل کمپنیوں سے معاہدہ کرتے ہوئے مفت ووٹ رجسٹریشن کی سہولت مہیا کرئے۔

Exit mobile version