ضلع مہمند۔علاقائی مسائل حل کے لئے غلنئی جرگہ ہال میں تقریب کا انعقاد
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند۔علاقائی مسائل حل کے لئے غلنئی جرگہ ہال میں تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں وفاقی محتسب شیر بہادر ارباب،ڈپٹی کمشنر غلام حبیب ودیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت قومی مشران و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں وفاقی محتسب شیر بہادر ارباب کو قومی مشران نے قبائلی روایتی کلہ لنگی پہنائے۔
تقریب میں قومی مشران اور عوام نے مہمند ڈیم سے متاثرہ زمین کی معاوضہ،ماربل لیز، بند شناختی کارڈ، ڈومیسائل، احساس پروگرام، مہمند ڈیم رائلٹی کی ادائیگی، مسمار شدہ مکانات کی معاوضہ سمیت کئی علاقائی مسائل کی نشاندہی کی۔وفاقی محتسب نے تمام مسائل پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔جن میں کئی مسائل کو فوری حل ہونے کی یقین دہانی کی
۔تقریب کے بعد وفاقی محتسب نے میڈیا نمائندوں کو قبائلی مسائل پر انٹرویو کے موقع پر بتایا کہ انضمام کے بعد قبائلی مسائل پر سنجیدگی سے غور نہیں ہوا ہے۔جن سے قبائلی اضلاع کے مسائل جوں کی توں رہ گئے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ قبائل کو درپیش مسائل ملک کے دوسرے علاقوں جیسے ہنگامی بنیادوں پر حل کی جائے۔تاکہ عوام کو فوری انصاف مل سکے۔