100

عوام جعلی تبدیلی سے مایوس ہو چکی، تبدیلی سرکار کے عوامی وعدے جھوٹے ثابت ہوئے- بینش قمر ڈار

عوام جعلی تبدیلی سے مایوس ہو چکی، تبدیلی سرکار کے عوامی وعدے جھوٹے ثابت ہوئے- بینش قمر ڈار

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی ہوا ہوگئی- ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) میڈم بینش قمر ڈار نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب سے ایک تقریب کے موقع پر دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا- انہوں نے کہا

کہ موجودہ حکومت کے کئے ہوئے عوامی وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اور عملی طور پر کارکردگی صفر ہے- انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان برپا کرکے وزیراعظم عمران خان کس فخر سے تبدیلی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں جوکہ سوالیہ نشان ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو اپنایا ہے اور آئندہ بھی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے کیونکہ ہماری جڑیں عوام میں ہیں-

پاکستان مسلم لیگ ن جلد دوبارہ اقتدار میں آکر حقیقی تبدیلی لائے گی- بینش قمر ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو نہ ہی کرونا میں خاطر خواہ کوئی ریلیف ملا اور نہ ہی اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران توقع کی جاسکتی ہے کیونکہ ہماری عوام اس جعلی تبدیلی سے مایوس ہو چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں