104

ضلعی ضلعی انتظامیہ کا ترقیاتی منصوبہ جات مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا عزم ، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی

ضلعی ضلعی انتظامیہ کا ترقیاتی منصوبہ جات مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا عزم ، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جائزہ کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس.اجلاس میں اے ڈی سی آر وقار علی ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمان سمیت تعمیراتی اور دیگر محکموں کے افسران کی شرکت. ڈپٹی کمشنر کی جاری سکیموں کے کام کی تفصیلی جانچ پڑتال۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام ریپ، سیپ، سمیت دیگر پروجیکٹس پر کام تیز کرنے کی ہدایت.ترقیاتی منصوبہ جات و سکیموں کی تکمیل میں تاخیری حربے اور رکاوٹ ڈالنے والے ٹھیکیداروں و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ ترقیاتی منصوبہ جات میں سست روی کا مظاہرہ کرنے والے تعمیراتی محکموں کے سر براہان کا بھی محاسبہ ہوگا.

ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کے کام میں معیار کے ساتھ تیزی لائی جائے۔ سرکاری محکموں کے سربراہ بھی اپنی سکیموں کو وزٹ کریں۔ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں