Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہم امید کے جذبے کیساتھ 2022 میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیرخارجہ کا خیر مقدمی ٹوئٹ

ہم امید کے جذبے کیساتھ 2022 میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیرخارجہ کا خیر مقدمی ٹوئٹ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سال 2022 کیلئے خیر مقدمی ٹوئٹ کی ہے۔

 کہا کہ نئے سال کا خیر مقدم نئی امیدوں اور نئے جذبوں کے ساتھ کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل اور پبلک ڈپلومیسی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کریں گے  جن سے نئے سفارتی دور کا آغاز ہوگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کے جذبے کے ساتھ 2022 میں آگے بڑھ رہے ہیں، ایک ایسے سال کی عکاسی کرتے ہوئے خوشی ہوئی جس نے پاکستان کے پرچم کیلئے نئی سفارتی راہیں کھولیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی پرچم کوجیوپولیٹکس سے جیواکنامکس کی طرف موڑدیا، سال 2021 نے دوطرفہ اورکثیرجہتی تعلقات کومضبوط بنایا، ڈیجیٹل اورعوامی سفارت کاری کومکمل طورپرشامل کیا۔

Exit mobile version