حلقہ این اے 54 یوسی 47 گلشن کالونی پنڈ پڑیاں ترنول اور دیگر ملحقہ آبادیوں کی عوام اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج
اسلام آباد(سنگجانی بیورو رپورٹ )حلقہ این اے 54 یوسی 47 گلشن کالونی پنڈ پڑیاں ترنول اور دیگر ملحقہ آبادیوں کی عوام اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج بنیادی سہولیات میسر نہیں۔حکام و ذمہ داران کی مجرمانہ غفلت
ڈرینیج کے پانی کا سڑکوں پر بہاؤ مسائل کا سبب بن رہا ہے۔ UC47 گلشن کالونی پنڈ پڑیاں ترنول اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کیلئے بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور اس حل کیلئے متعدد مرتبہ توجہ دہانی کے باوجود کوئی بنیادی سہولیات نہیں دی گئی۔عوام کو خوش کرنے کے لئے افتتاح تو کر دیے جاتے ہیں لیکن ان مسائل کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ مقامی عوام نے بنیادی سہولیات کے مسائل پر کہا
کہ منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ انتظامیہ بھی اس سے واقف ہے ‘ کئی مرتبہ یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ وہ اس کو حل کریں گے لیکن کوئی حل نہیں کیا گیا جس سے عوام کو احتجاج کرنا پڑرہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ حکام کی مجرمانہ غفلت اس کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق ڈیولپمنٹ کے تحت ترقی دینے کا منصوبہ تیار ہے لیکن ترقیاتی کاموں کو شروع نہیں کیا جا رہاہے
جبکہ عوام کا کہناہے کہ ترقیاتی کام تو دور بنیادی سہولتوں اور صفائی کیلئے اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ۔ حکام علاقہ کو محض اسی لئے نظرانداز کر رہے ہیں کہ یہاں متوسط اور غریب طبقہ کے شہری رہتے ہیں جن کی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے