اومی کرون ویرینٹ کورونا کے مقابلے میں پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچاتا ہے: تحقیق
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ کورونا کے گزشتہ ویرینٹ کے مقابلے اومی کرون ویرینٹ پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچاتا ہے۔
برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے اومی کرون ویرینٹ سے متاثرافراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان تقریباً 50 فیصد کم ہے۔
اس حوالے سے جانوروں پر کی جانے والی ایک اور تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ کورونا کے گزشتہ ویرینٹ کے مقابلے اومی کرون ویرینٹ پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اومی کرون سے تحفظ کے لیے ویکسین کی دو خوراک لگوانے والے افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 65 فیصد کم ہے اور جن افراد نے ویکسین کی تین خوراکیں لگوائیں ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح انتہائی کم جب کہ غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے بوسٹر ڈوز لگوانے والےافراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان 81 فیصد کم ہے۔