ریسکیو 1122 نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند ریسکیو 1122 نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے سال 2021 میں 4259 حادثات میں خدمات فراہم کی ہیں۔مہمند ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 مہمند نے ضلع بھر میں سال2021میں 4259 مختلف قسم کے حادثات و واقعات میں عوام الناس کو بروقت ایمرجنسی
سہولیات فراہم کی مہمند کنٹرول روم کو گزشتہ سال 23100 ٹیلی فون کالز موصول ہوئی جس میں 12644 غیر ضروری اور جعلی کالز پر مشتمل ہیں جبکہ 6197 معلوماتی اور ڈراپ کالز ہیں سال 2021 میں ریسکیو 1122 مہمند نے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال 1533 ایمرجنسیاں کیں ہیں اور اسی طرح 3383 میڈیکل 456 روڈ ٹریفک حادثات 70 آگ لگنے کیے 17 کروناوائرس، 24 گولی لگنےکے 9 ڈوبنے کے 02 عمارت گرنے کے اور 296 ریکوری کے اور 4259 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے
ساتھ مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جس میں 12 افراد موقعے پر زندگی کی بازی ہارگئے اسی دوران ریسکیو1122 نے مختلف سکولز ،سرکاری دفاتر، اور لوکل کمیونٹی میں ابتدائی طبی امداد،آگ سے بچاؤ اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تربیت و آگاہی فراہم کی صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی بہترین حکمت عملی سے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار ضم شدہ اضلاع اور مختلف تحصیلوں تک بڑھاگیا۔ اور عوامی خدمت یہ سلسلہ ایسی طرح جاری رہے گامیڈیا کوارڈینیٹر: ریسکیو 1122 مہمند