Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخوپورہ صحافی و کالمسٹ و ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری شیخوپورہ الائیڈ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب شیخ محمد طیب کی ممانی جان ا شیخوپورہ میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

شیخوپورہ صحافی و کالمسٹ و ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری شیخوپورہ الائیڈ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب شیخ محمد طیب کی ممانی جان ا شیخوپورہ میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)صحافی و کالمسٹ و ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری شیخوپورہ الائیڈ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب شیخ محمد طیب کی ممانی جان اور شیخ اکرام الحق، شیخ انوار الحق اور شیخ احسان الحق کی والدہ محترمہ شیخوپورہ میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مورخہ یکم جنوری بروز ہفتہ شیخوپورہ میں ہاوسنگ کالونی طوبیٰ مسجد کے سامنے جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی

جس میں جملہ لواحقین، عزیز و اقرباء کے علاوہ کثیر تعداد میں سماجی، مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی چئیرمین الائیڈ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب حاجی فاروق الرحمٰن، سینئر ممبر پریس کلب شیخوپورہ و ڈائریکٹر ورلڈ جرنلسٹ فورس محمد مجاہد شامی، شاہد شامی، حافظ محمد ادریس، میاں طیب و دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھی خصوصی شرکت کی- نماز جنازہ کے بعد مرحومہ

کو ہاوسنگ کالونی کے مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں بلند درود و سلام کی گونج میں کثیرتعداد میں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا، جملہ سوگواران و لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کی گئی

Exit mobile version