114

اسلام گڑھ آزاد کشمیر پولیس نے اپنی سالانہ کارگزاری رپورٹ جاری کر دی۔انتظامیہ پولیس،ٹریفک پولیس نے سال 2021کی تفصیل میڈیا کے ذریعے جاری کی

اسلام گڑھ آزاد کشمیر پولیس نے اپنی سالانہ کارگزاری رپورٹ جاری کر دی۔انتظامیہ پولیس،ٹریفک پولیس نے سال 2021کی تفصیل میڈیا کے ذریعے جاری کی

اسلام گڑھ (رپورٹ جاوید اقبال بٹ بیورو چیف) آزاد کشمیر پولیس نے اپنی سالانہ کارگزاری رپورٹ جاری کر دی۔انتظامیہ پولیس،ٹریفک پولیس نے سال 2021کی تفصیل میڈیا کے ذریعے جاری کی۔امسال ٹریفک پولیس نے کے ذریعے ٹریفک حادثات کے354کیس درج رجسٹرڈ ہوئے جن میں 182 لوگ لقمہ اجل بنے۔تنازعہ اراضی کے1102کیس درج رجسٹرڈ ہوئے

۔ 5611بوتل اور 170 گیلن شراب جبکہ414 کلوگرام چرس اور 20کلو480گرام ہیروئن پکڑی گئی ۔8981کل کیس رجسٹر ہوئے میڈیا بریفنگ کے مطابق یکم جنوری2022آزادجموں وکشمیر پولیس کی گزشتہ سال 2021میں مثالی کارکردگی،سال2021آزادکشمیر پولیس کی کامیابی کا سال رہا ، گزشتہ سال پولیس نے متعددکامیابیاں سمیٹیں

آزادجموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سال2021کی رپورٹ کے مطابق ریاست بھر میں کل8981مقدمات درج ہوئے جن میں سے نوے فیصد مقدمات تکمیل کو پہنچے۔3076مفروران، اشتہاریوں، مجرمو ں کو گرفتار کیاگیا۔آزادجموں وکشمیرپولیس نے عام انتخابات کو پرامن رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اسی طرح کشمیر پریمیئر لیگ کی سیکورٹی اور اسکو کامیا ب کروانے میں پولیس کا کلیدی کردار ہے۔

مظفرآباد میں سیف سٹی پراجیکٹ اور خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایاگیا۔مظفرآباد کے تین بڑے پولیس اسٹیشنز سٹی، سیکرٹریٹ اور صدر میں مددگار بٹن نصب کیے گئے۔ پولیس نے کمپلینٹ ریڈرسل سسٹم،سوشل میڈیا پیجز،واٹس ایپ کال سروس، 9121ایس ایم ایس سروس،ای میل سروس،موبائل ایپ،اورآن لائن شکایات پورٹل policecomplaints.ajk.gov.pkکا قیام عمل میں لایا۔آزادکشمیر بھر سے گزشتہ سال20ٹن شراب ضبط کی گئی، 414کلو گرام چرس اور20کلو ہیروین برآمد کی گئی۔

پولیس نے ریاست بھر سے 160بندوقیں،رائفلیں ، 283پسٹل،28کلاشنکوف ضبط کیں ۔آزادکشمیر پولیس نے کنول مطلوب بلائنڈقتل کیس ڈڈیال، حلیمہ سعدیہ بلائنڈ قتل کیس عباسپور،معید عارف بلائنڈ قتل کیس باغ،میڈیکل کالج مظفرآباد ہراسمنٹ کیس،گرلز انٹر کالج باغ ہراسمنٹ کیس کی کامیاب تحقیقات کرتیہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔آزادکشمیر پولیس کے مرکزی دفتر میں قائم میڈیا سیل میں کل1207شکایات درج ہوئیں

جن میں سے1175شکایتوں کو حل کیا گیا۔ اسی طرح کمیونٹی پولیسنگ ڈیسک کے ذریعے 2900تنازعات کو حل کیا گیا۔آزادکشمیر پولیس نے گزشتہ سال خواتین، بزرگوں،بچوں اور بزنس مین اور معذور افراد کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی۔ضلع باغ ارجہ میں پہلی فرانزک لیب کا قیام میں لایا گیا۔ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا۔ وویمن پولیس اسٹیشن راولاکوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا

اورآزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس پر سمارٹ ویریفیکیشن ڈیوائسز نصب کی گئیں۔ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 20ایکسپینڈایبل بیئریرز اورعوام میں 10ہزار مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ ای ٹیکٹنگ کا نظام لایاگیا۔آزادجموں وکشمیرپولیس نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی بھی منظور ی بھی لے لی جبکہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا بھی قیام عمل میں لایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں