Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی ایچ کیو یسپتال شیخوپورہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈی ایچ کیو یسپتال شیخوپورہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا- آئے روز موٹرسائیکل چوری ہونا معمول بن چکا ہے- ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو یسپتال شیخوپورہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور یہاں پر آئے شہری اپنی قیمتی موٹرسائیکلوں سے محروم ہونے لگے ہیں- اسی طرح ہفتہ کی شب مقامی صحافی شیخ محمد طیب کی بھی موٹرسائیکل نمبری LER 4167 میٹرو برنگ سیاہ بھی چوری ہوگئی

جسکے فوری بعد 15 پرکال کرکے اطلاع دی گئی اور متعلقہ تھانہ اے ڈویژن میں مذکورہ موٹرسائیکل کی برآمدگی کے لئے تحریری درخواست ای ٹیگ نمبر ADivision-1/1/2022-28 کے تحت دی گئی لیکن تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا- ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں پارکنگ سٹینڈ میں موٹرسائیکل کھڑی نہ کرنے والوں کی موٹرسائیکل اکثر و بیشتر چوری ہونے لگی ہیں جس حوالے سے سماجی و صحافتی تنظیمات، مختلف شہری حلقوں اور یہاں پر آئے مریضوں کے لواحقین کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکورٹی کے بہترین اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے

Exit mobile version