جہانیاں بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کا چارج سنبھال لیا
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کا چارج سنبھال لیا. اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا نے پرانہ ڈاکخانہ بازار سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا. چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا نے تاجر برادری اور ٹھیلے والوں کو ہدایت کی کہ آپ کے سامان اور ٹھیلے کے ناجائز پھیلاؤ کی وجہ سے روڈ بلاک ہو جاتا ہے
. جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. لہٰذا آئندہ کسی بھی دکاندار اور ٹھیلے والوں نے ناجائز تجاوزات کی تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس کا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا. شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے عوام دوست اقدام کو سراہا.