پشاور پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے سترہ اضلاع میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے تحصیل مئیر/ چئیرمین امیدواران کا اجلاس منعقد
پشاور( افضل صافی سٹی رپورٹر )پشاور۔ صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ انجینئر امیر مقام کا پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں خیبرپختونخواہ کے سترہ اضلاع میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے تحصیل مئیر/
چئیرمین امیدواران کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی، ایم پی اے و صوبائی ترجمان اختیار ولی ، صوبائی صدر خواتین ونگ و ایم پی اے ثوبیہ خان اور ان سترہ اضلاع کے پارٹی ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز بھی شریک تھے۔