میرپور پولیس کی 2021 ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری، ایس ایس پی میرپور کامران علی مغل
آزاد کشمیر(جاوید اقبال بٹ)کامران علی ایس ایس پی ضلع میرپور نے سال2021ء کی ضلع پولیس میرپور کی مجموعی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میرپورمیں سال 2021 ء کے دوران 179 4 مقدمات بخلاف3814قانون شکن ملزمان درج رجسٹر ہوئے جبکہ گزشتہ سال 2020ء کے دوران 2130 مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ اسطرح سال رواں میں جرائم میں واضح طور پر کمی ہوئی ہے
سال 2020 ء میں قتل کے کل09 جبکہ سال 2021ء کے دوران قتل کے 14مقدما ت درج رجسٹر ہوئے۔ ان مقدمات میں سے حدود تھانہ پولیس ڈڈیال مورخہ 08-11-21 کو مسماۃ کنول مطلوب دختر مطلوب حسین قوم ملک ساکن پچوانہ تحصیل ڈڈیال کو نامعلوم ملزم نے اغواء کے بعد قتل کرکے مذکوریہ کی نعش جنگل /نالہ میں چھپا دی۔ مقدمہ زیر بحث پولیس کے لیے ایک چیلنج بن چکا تھا۔وقوع مقدمہ کے بعد عوام علاقہ کے علاوہ NGOs اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد میں شدید غم وغصہ پایا جاتا تھا۔
پولیس نے جدید تکنیکی بنیادوں پر دن رات انتھک محنت کے بعد نامعلوم ملزم معین صاحب عرف صاحبو ولد بشیر احمد قوم اعوان ساکن ڈاکخانہ چک نمبر 273 گ ب پچیانہ تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کو ٹریس و گرفتار کر کے ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کنول مطلوب کی نعش برآمد کی۔ مقدمہ کی تفتیش آخری مراحل میں ہے۔سال 2021ء کے دوران ضلع ہذا میں ڈکیتی کے جرائم میں 02مقدمات درج رجسٹر ہوئے
جن میں مورخہ 23-12-21کو وقاص احمد ولد شیراز احمد اعوان قوم اعوان ساکن مکان نمبر 155-Aمحلہ روشن پورہ حسن ابدال ضلع اٹک حال مکان نمبر 118A سیکٹر ایف تھری پارٹ ٹو میرپور سے ملزمان ساجد تنویر وغیرہ پانچ کس دو موبائل فون از قسم سام سنگ S-10، ٹیکنو سپارک فور، پر س، بنک کارڈ، گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ اور 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جن میں سے 04کس ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی گئی اشیاء و رقم نقدی برآمد کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مورخہ 19-04-21کو HBL بنک رٹہ برانچ ڈڈیال میں ڈکیتی کی واردات ہوئی
جس میں 09 کس نامعلوم رقم نقدی 21 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جن کو ٹریس /گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم برآمد کی گئی۔ سال 2021ء کے دوران سرقہ بالجبر اور چوری کے جرائم میں 167مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ سال 2021 ء میں ڈاکوؤں اور چوروں کیمین11گروہ گرفتار کئے گئے اور کل 271ملزمان گرفتار کیے گئے اِن ملزمان کے قبضہ سے 02 کروڑ 21لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال جس میں 08کاریں، 07 دیگر گاڑیاں، 75موٹرسائیکل اور موبائل فون،
گھریلو سامان کے علاوہ رقم نقدی شامل ہیں برآمد کرلیا گیا۔ سال 2021ء میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے کل225 مقدمات در ج ہوئے جن میں 328ملزمان کو گرفتار کیاگیا اور انکے قبضہ سے 1861بوتل، 188لٹر، 186گیلن شراب،72کلو چرس،12کلو ہیروئن،640گرام آئس برآمد کی گئی۔ اِسی طرح اسلحہ ناجائزکے60مقدمات درج کرتے ہوئے63ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کلاشنکوف 02، پستول 30بور51، ریوالور 32بور03،11پستول 9MM،پستول 8MM ایک، بندوق 12 بور10،
رائفل 44بور 02، رائفل 7MM دو عدد، رائفل 222بور 01، رائفل 22 بور 01،چھری /مکہ 03، 84 میگزین، 895 روند، 55کارتوس اسلحہ ناجائز برآمد کیا گیا۔ سال 2021ء کے دوران318مجرمان اشتہاری اورمفروران کوگرفتار کیا گیا۔ سال 2021 ء کے دوران فحاشی کے اڈوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے03مقدمات میں 09 افرادکو گرفتار کیا گیا اسکے علاوہ آوارہ گردی اور پیشہ ور بھکاریوں کے
خلاف کارروائی کرتے ہوئے2105افراد کوبھی گرفتار کیا گیا۔اسی طرح جواء کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے14مقدمات درج کئے اور39ملزمان کوگرفتارکرتے ہوئے داؤ پر لگی ہوئی رقم8 لاکھ 96 ہزار 880روپے زیر ضبطی لائے گئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر02کروڑ 99لاکھ 92ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 5560گاڑیاں /موٹر سائیکل بھی زیر ضبطی لائے گئے۔
علاوہ ازیں سال 2021ء کے دوران75 موٹرسائیکل اور15دیگر گاڑیاں مشتبہ السرقت پائی جاکر زیر ضبطی لائی گئیں۔ تیز رفتاری، ون ویلنگ، کم عمرڈرائیوران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کل 58مقدمات درج رجسٹر کئے جاکر58 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ کراریہ داری ایکٹ کے تحت بغیررجسٹریشن کرایہ دار رکھنے پرمالکان کے خلاف 88مقدمات درج رجسٹرکرتے ہوئے88 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ تھانہ جات ضلع ہذا میں سائیلان کی جانب سے سال 2021ء کے دوران کل 8515درخواست ہااور PMDU کی جانب سے 466 شکایات بغرض کاروائی ضابطہ موصول ہوئیں جن پر کارروائی ضابطہ عمل میں لائی گئی۔
پریس اینڈ پبلیکیشن اور لاؤڈ اسپیکر آرڈیننس کے تحت 02مقدمات درج کرتے ہوئے02ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔سال 2021ء کے دوران ضلع ہذا میں منشیات فروشی کے اڈوں کا قلع قمع کیا گیا۔ سال 2021ء کے دوران عوام کی سہولیات کے لیے خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انٹری پوائنٹس پر سمارٹ ویریفکیشن سسٹم نصب کروایا گیا۔ خواتین سے متعلقہ جرائم کے تدارک کے لیے ضلع ہذا میں وویمن پولیس اسٹیشن کا قیام بھی جلد عمل میں لایاجا رہا ہے۔پولیس اصطلاحات عمل میں لائی جارہی ہیں۔
تھانہ کلچر میں واضح تبدیلی لائی گئی ہے۔ تھانہ جات سے ٹاؤٹ سسٹم کا خاتمہ کیا گیا۔سائلان کی بروقت جائز قانونی داد رسی کے لیے SHOsکو ہدایات دی گئی ہیں۔ میرپور پُرامن اور شریف لوگوں کا خطہ ہے اور اِسے پُرامن رکھنے کیلئے پولیس اور عوام کا آپس میں رابطہ قائم رکھنا ضروری ہے۔جرائم کے انسداد کیلئے ضلع میرپور میں تعینات انتظامی آفیسران، پولیس آفیسران، ملازمان، میڈیااور سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میراساتھ دیا اور اپنا قانونی و اخلاقی فرض پورا کیا۔آئندہ کے لیے بھی اسی طرح عوام کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔ (کامران علی)