خانیوال انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردارعلی خاں کے احکامات پر پولیس لائنزخانیوال میں جنرل پریڈ کا انعقاد
خانیوال03جنوری22(سعید احمد بھٹی)انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردارعلی خاں کے احکامات اورڈی پی او سیدندیم عباس کی ہدایات پر پولیس لائنزخانیوال میں جنرل پریڈکا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ایلیٹ فورس‘لیڈیز پولیس‘ضلعی پولیس اورٹریفک پولیس نے حصہ لیا۔ پولیس کے دستے سٹیج کے سامنے سے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے گزرے۔ایس ڈی پی ا وملک راشدتھہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ ڈی پی او سیدندیم عباس کی گائیڈلائن اوربہترین حکمت کے تحت پولیس فورس امن وامان کے قیام اورجرائم کے خاتمہ کیلئے شب روز کوشاں ہیں‘جرائم کے خاتمہ اور معاشرے میں امن و امان کے فروغ کیلئے ہمیں محکمانہ فرائض بطریق احسن سرانجام دینے چاہیے۔انہو ں نے مزید کہا کہ جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصدپولیس فورس کے مورال میں اضافہ‘نظم وضبط میں بہتری‘ڈسپلن او رٹرن آؤٹ کو بہتربنانا ہے۔