Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال ئی جی پنجاب پولیس راؤسردارعلی خاں کے احکامات کی روشنی میں خانیوال پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں

خانیوال ئی جی پنجاب پولیس راؤسردارعلی خاں کے احکامات کی روشنی میں خانیوال پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں

خانیوال03جنوری22(سعید احمد بھٹی)آئی جی پنجاب پولیس راؤسردارعلی خاں کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سیدندیم عباس کی قیادت میں خانیوال پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں ڈی پی او سیدندیم عباس نے روزانہ کی بنیادپر ڈی پی اوآفس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل وشکایات کو سنااورموقع پر متعلقہ افسران کو تحریری اوربذریعہ ٹیلی فونک میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او سیدندیم عباس نے کہا کہ پولیس فورس آپ کی ہمدرداورمحافظ ہے جو امن عامہ کے قیام اورلوگوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطردن رات فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہے اورانصاف کے یکساں نفاذ کیلئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے عوام الناس کے مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے کے لیے مصروف عمل ہے تاہم شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ جرائم سے پاک اورانصاف پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیس کے دست وبازوبنیں۔

Exit mobile version