بہاولنگر پنجاب بھر کی طرح محکمہ مال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر
بہاولنگر (خرم شہزاد ملک بیوروچیف سے) پنجاب بھر کی طرح محکمہ مال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیااحمد جاوید چیمہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد نے تمام سائلین کے مسائل کو بخوبی سن کر فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد احمد جاوید چیمہ سمیت تحصیلدار، پٹورای، گرداور، رجسٹری محرر اور محکمہ مال کے ملازمین نے شرکت کی
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد احمد جاوید چیمہ نے روزنامہ نئی رائے لاہور کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریونیو سے متعلقہ معاملات خواہ وہ درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اندراج، انکم سرٹیفکیٹ، رجسٹری، معائنہ ریکارڈ، ڈومسائل کے اجراء وغیرہ کے حل کے لئے آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے جاری شدہ احکامات پر پنجاب بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے
جس سے عوام و الناس کو بے حد ریلیف ملے گا عوام و الناس سے درخواست ہے کہ وہ ہمہ وقت کسی بھی شکایت کی صورت میں یا اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر تشریف لائیں انشاءاللہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنا میرا اولین فرض ہے مزید انکا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے میڈیا عوامی اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرکے اپنا تعاون فرمائے تاکہ علاقے کے مسائل کے خاتمہ اور محرومیوں کو دور کیا جاسکے