160

سنگجانی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے راجہ جان عباسی کا خصوصی انٹرویو حلقہ این اے 54 یوسی48 میں بلدیاتی الیکشن نے مقامی سطح پر ایک سیاسی ہلچل پیدا کردی

سنگجانی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے راجہ جان عباسی کا خصوصی انٹرویو حلقہ این اے 54 یوسی48 میں بلدیاتی الیکشن نے مقامی سطح پر ایک سیاسی ہلچل پیدا کردی

سنگجانی (بیورو رپورٹ)بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے راجہ جان عباسی کا خصوصی انٹرویو
حلقہ این اے 54 یوسی48 میں بلدیاتی الیکشن نے مقامی سطح پر ایک سیاسی ہلچل پیدا کردی۔حکمران جماعت ان انتخابات سے بظاہر پریشان ہے تو مسلم لیگ نون بلدیاتی الیکشن کو امید کی کرن کے طور پر دیکھ رہی ہے

پاکستان تحریک انصاف جو ’سونامی‘ لائی تھی اب صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے حکمراں جماعت کے لیے پریشانیاں کھڑی کر دی ہیں۔پارٹی کے اندر اختلافات، ٹکٹ ہولڈرز کے انتخاب میں کوتاہی، رہنماؤں کی کارکنوں سے کنارہ کشی کے علاوہ مہنگائی، بیروزگاری اور بہت سے عوامل ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ سب خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی ناکامی کا باعث بنے ہیں۔

اس حوالے سے یوسی 48 سے تعلق رکھنے والے راجہ جان عباسی نے کہا نون لیگ دوبارہ عوامی امیدوں کا مرکز بنتی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ یوسی 48 کے سیاسی شعبدہ باز اپنی شعبدہ بازی دکھاتے ہوئے۔مسلم لیگ نون کے ٹکٹ کے لئے دربدر دھکے کھاتے نظر آ رہے ہیں جن کی سیاست کا مرکز تھانہ کچہری کی سیاست تک محدود تھا مسلم لیگ نون ان کے اصلی چہرے بھی پہچان چکی ہے اور پارٹی قیادت کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا ۔راجہ جان عباسی نے مزید میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا

حلقہ54 یونین کونسل 48 میں سیاسی حوالے سے ہم کو نون لیگ کے ساتھ 18 سے 20 سال ہو چکے ہیں ہم نے اپنی پارٹی کے لیے بہت سی قربانیاں دیں اور میں پر امید ہوں کہ پارٹی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ٹکٹ ہم کو دے گی راجہ محمد جان عباسی کا سیاسی بیک گراؤنڈ بھی مضبوط ہے اور علاقے میں ایک مضبوط ووٹ بینک بھی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی مداریوں نے اور موجودہ منتخب حکومتی نمائندوں نے اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہوئے

نون لیگ میں شامل ہونے کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دی حالانکہ ہماری منتخب قیادت مجھے اعتماد میں لے کر چیئرمین شپ کے لیے ٹکٹ ہولڈر کے طور پر فائنل کر چکی ہے میں نون لیگ کا نظریاتی کارکن ہوں اور الحمدللہ میرا خاندانی انتخاب مسلم لیگ تھا اور جب مسلم لیگ انتہائی کمزور ہوگئی اس کو ایک پلیٹ فارم کی صورت میں متحد کرنے والا میاں نواز شریف ہے جس نے مسلم لیگ نون میں جان ڈالی اور آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور مضبوط پارٹی ہے سیاسی مخالفوں نے چار سالہ اپنے اقتدار میں ہمارے علاقے کی ایک گلی تک پکی نہ کی بلکہ سرکاری جگہ پر کروڑوں روپیہ ضائع کر دیا گیا

آج ہمارے علاقے کے موجودہ حکومت کے سیاسی نمائندے بھیک مانگ رہے ہیں انشاءاللہ میں منتخب ہوکر ایجوکیشن کے نظام کو موثر عملی اقدامات کی صورت میں اپنی یونین کونسل میں لے کر آؤں گا تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے اہم اقدامات اٹھاؤں گا ہمارے علاقے میں ایک روایت قائم ہے جس میں سیاسی گرگٹ شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے کے لیے مقامی پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے ان پر جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج کیا جاتا تھا انشاءاللہ اس سلسلے کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دوں گا

میں نے اپنے مقامی افراد کی بہتری کے لیے ہمیشہ اقدامات اٹھائے ہیں میں نے پرائیویٹ شعبے سے لے کر گورنمنٹ کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں غریب افراد کو بھرتی کروا کر ان کو روزگار کا موقع فراہم کیا ہے تاکہ وہ باآسانی اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں انشاءاللہ منتخب ہونے کے بعد ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے

جو انشاللہ عملی طور پر پریکٹیکل کی صورت میں عوام کو نظر آئیں گے موجودہ منتخب نمائندوں نے اپنے چار سالہ اقتدار میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے تبدیلی کا چورن بیچنے والی حکومت مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے منتخب حکومت کے نمائندے ہر طرف بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں

نون لیگ کے پلیٹ فارم کو برا بھلا کہنے والے آج نون لیگ کے پلیٹ فارم کے لیے ہمارے لیڈر ان کے دروازے پر دکھائی دیتے ہیں جو الحمدللہ ہماری سچائی اور ایمانداری کا صلہ ہے ہم نے اپنے قائد کے لیے اپنی جماعت کے لیے جیلیں کاٹیں مخالف جماعتوں نے سخت دباؤ ڈالا مگر ہم نے صبر کا دامن نہ چھوڑا اور الحمدللہ آج کامیابی و کامرانی ہمارے قدم چوم رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں