107

راولپنڈی ٹریفک پولیس شدید سردی اوربارش کے دوران فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل

راولپنڈی ٹریفک پولیس شدید سردی اوربارش کے دوران فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل

راولپنڈی (راجہ فرقان احمد) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک افسران و جوان شدید سردی اور بارش کے دوران بھی فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ۔سخت موسم اور بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ روڈ یوزرز کی مدد کا سلسلہ بھی جاری

۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے بارش کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف شاہراہوں کا معائنہ کیا اورسخت سردی اور بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کواحسن طریقے سے برقرار رکھنے اور مشکل میں پھنسے روڈ یوزرز کو بروقت مدد فراہم کرنے پرتمام افسران و جوانوں کو شاباش دی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و جوان بہترین حکمت عملی،

فرائض کی پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ ادائیگی، محنت اورلگن سے بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کواحسن طریقے سے برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوران بارش خراب ہونے والی گاڑی یا موٹر سائیکل سواروںکو بھرپور اوربر وقت مدد بھی فراہم کر رہے ہیں ان کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے جو کہ انھیں عوام الناس میں نمایاں کرتا ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اپنے ویژن ہر قسم کے مشکل موسمی حالات میں بھی آن گراﺅنڈ شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کی اولین ترجیح پر کار بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں