Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام بارے اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام بارے اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام بارے اجلاس منعقد ہوا

خانیوال04جنوری(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر خانیوال)ضلعی انتظامیہ خانیوال احساس راشن پروگرام کے ثمرات کم آمدنی والے طبقات تک پہنچانے کیلئے متحرک ہے اس ضمن میں پروگرام میں زیادہ سے زیادہ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلئے یونین کونسل سطح پر دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے ہر یونین کونسل میں سیکرٹری کو 20 کریانہ و پرچون فروش دکاندار رجسٹر کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے-

ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام بارے اجلاس منعقد ہوا اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار خان،اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی-جبکہ لوکل گورنمنٹ،سوشل،انڈسٹریز ویلفئیر،فوڈ،زراعت و دیگر متعلقہ محکموں،نیشنل بنک کے افسران بھی ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس راشن پروگرام حکومت کا کم آمدنی والے افراد کے لئے بہت بڑا منصوبہ ہے

راشن پرگرام کے ذریعے 31 ہزار روپے تک آمدنی والے خاندان 3 اشیاء پر ریکارڈ سبسڈی حاصل کرسکیں گے-انہوں نے ہدایت کی کہ پروگرام بارے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے رجسٹرڈ دکاندار کو حکومت کی طرف سے سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی پر معقول منافع دیا جائیگا-انہوں نے مزید کہا کہ جن دکانداروں کے اکائونٹس نیشنل بنک میں نہیں جلد کھلوائے جائیں-ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں 2700 دکانداروں کو رجسٹرڈ کرنے کا ہدف ہے جس میں سے 1969 دکانداروں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے’

Exit mobile version