Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس نے بارشوں کے باعث ڈینگی کے پھر سر اٹھانے کے خطرہ کے پیش نظر صحت اور لائینز ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بارشوں کے باعث ڈینگی کے پھر سر اٹھانے کے خطرہ کے پیش نظر صحت اور لائینز ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ جاری کرتے ہوئے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی- اس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی محکمہ صحت نے کورونا ویکسینیشن مہم میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے

اب تک ویکسینیشن کے لئے کل اہل آبادی کا 51 فیصد ہدف حاصل کرلیا-ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اور کورونا ویکسینیشن مہم بارے اجلاس منعقد ہوا-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ڈاکٹر وقار خان،محند اختر منڈھیرا،اسسٹنٹ کمشنرز،محکموں کے ہیڈز نے شرکت کی-جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی نے محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ
دیتے ہوئے بتایا کہ ریچ ایوری ڈور مہم دوسرے مرحلہ میں پہلی ڈوز کا 103 ,دوسری ڈوز کا 85 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بوسٹر ڈوز کے لئے اہل افراد کو بھی جلد ویکسینیٹ کیا جائے انسداد ڈینگی سرویلینس میں تیزی لائی جائے کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث ایس او پیز پر عمل ضروری ہے-انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ ٹیم کی طرح کام کرتے ہوئے اہداف کا حصول یقینی بنائیں-

Exit mobile version