Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال انسپکٹر جنرل پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او کی جانب سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلع خانیوال کے تمام تھانہ جات کی پولیس گاڑیوں میں حفاظتی سامان تقسیم

خانیوال 05جنوری22 (سعید احمد بھٹی) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ سردار علی خاں کے احکامات پر ڈی پی او سید ندیم عباس کی جانب سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلع خانیوال کے تمام تھانہ جات کی پولیس گاڑیوں میں حفاظتی سامان تقسیم کردیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی بھی موجودتھے۔

ڈی پی او سیدندیم عباس نے پولیس گاڑیو ں میں سیڑھی ، فسٹ ایڈ بکس، وائرلس سیٹ اور آگ بجھانے والے آلات تقسیم کرتے ہوئے ڈرائیورز کوخصوصی ہدایات اورگاڑیوں کی منیٹینس بارے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کہا کہ خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشا ں ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں حفاظتی سامان تقسیم کرنے کا مقصد پولیس ملازمین کے استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔

Exit mobile version