Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کسانوں نے پنجاب میں بھارتی وزیراعظم کے قافلے کو روک دیا

کسانوں نے پنجاب میں بھارتی وزیراعظم کے قافلے کو روک دیا

کسانوں نے پنجاب میں بھارتی وزیراعظم کے قافلے کو روک دیا

کسانوں کے احتجاج کے باعث وزیراعظم نریندر مودی 20 منٹ تک بھٹنڈا شہر کے فلائی اوور پر پھنسے رہے— فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست پنجاب میں وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے کو کسانوں نے راستے میں روک دیا۔

 بھارتی وزیراعظم کو فیروزپور شہر میں کئی منصوبوں کا افتتاح اور ریلی سے خطاب کرنا تھا تاہم وزیراعظم کے قافلے کے راستے میں بھٹنڈا کے  فلائی اوور پر کسانوں نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

مظاہرے کے باعث بھارتی وزیر اعظم کے قافلے کو روک دیا گیا۔

مظاہرین اترپردیش میں کسانوں کے قتل پر جونیئر وزیر اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

کسانوں کے احتجاج کے باعث وزیراعظم نریندر مودی 20 منٹ تک بھٹنڈا شہر کے فلائی اوور پر پھنسے رہے اور بلآخر انہیں واپس جانا پڑا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ناقص سکیورٹی انتظامات پر مودی اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرپورٹ پر مودی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو شکریہ کا پیغام بھجواتے ہوئے ریاستی حکام سے کہا کہ اپنے وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں ائیرپورٹ تک زندہ لوٹ پایا۔

دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اس واقعے  کے بعد بھارت میں سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھ گیا ہے اور کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی کی ریلی کیلئے 70 ہزار کرسیاں لگائی گئیں تھیں لیکن 700 لوگ وہاں موجود تھے، بھارتی وزیراعظم کی لوٹنے کی وجہ شاید یہی ہو۔

خیال رہے کہ  اترپردیش میں اکتوبر میں اجے مشرا کے بیٹے نے کسان مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی تھی، واقعے میں 4 کسانوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=YIKk2BTIEOg&t=249s
Exit mobile version