113

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر سسئ پلیجو نے پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 94 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر سسئ پلیجو نے پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 94 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان سمیت دنیا کے عظیم سایست دان تھے۔ سینیٹر سسئ پلیجو سسئ پلیجو نے کارکنان کے ہمراہ قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو کی 94 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اس موقع پر سندھی زبان کے محرک ڈاکٹر محمد علی مانجھی ، صدر پریس کلب ٹھٹھہ اقبال جاکھرو و دیگر موجود تھے سسئ پلیجو نے پریس کلب ٹھٹھہ کے ڈیجیٹل لائیبریری کا معائنہ کیا اور کتاب بھی دی


تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر سسئ پلیجو نے پریس کلب ٹھٹھہ پہنچکر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 94 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا پریس کلب کی ڈیجیٹل لائیبریری کا معائنہ کرنے کے بعد پریس کلب کے صدر اقبال جاکھرو کو کتاب دی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

سینیٹر سسئ پلیجو کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے عظیم لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو متعارف کرانے میں اپنا بے مثال کردار ادا کیا وہ غریب عوام کے ساتھ والہانہ عشق رکھتے تھے پاکستان کی آزادی میں محمد علی جناح اور جمہوریت کو فروغ دینے میں ذوالفقار علی بھٹو کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ملک کو ترقی دینے میں معیشت مظبوط کرنے میں اور خارجہ پالیسی دینے کا نام ذوالفقار علی بھٹو ہے

شہید بھٹو کے انقلابی کردار پر فخر رہے گا سینیٹر سسئ پلیجو نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کی آواز ہوتے ہیں پریس کلب ٹھٹھہ میں ڈیجیٹل لائیبریری دیکھ کر دلی خوشی ہوئ کتاب اور نوجوان کا گھٹ جوڑ ضروری ہے دور جدید میں نوجوانوں کو کتاب کا ساتھ نہی چھوڑنا چاہئے سینیٹر سسئ پلیجو نے پریس کلب ٹھٹھہ کے نو منتخب باڈی کو مبارکباد بھی پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں