باڑا گلی کے مقام پر ایمبولینس شدید برف کے باعث پھنس گئی
ایبٹ آباد ( ثاقب عباسی سٹی رپورٹر )باڑا گلی کے مقام پر ایمبولینس شدید برف کے باعث پھنس گئی جسے پولیس چوکی باڑہ گلی کے اہلکاروجی ڈی اے کے جوانوں نے بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ ایمبولینس جنازہ لے کر گلیات جا رہی تھی۔ سماجی حلقوں کی طرف سے پولیس چوکی باڑہ گلی اور جی ڈی اے کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔