تھوڑی سی احتیاط سے ڈینگی مچھر سے نجات ممکن ہے. آمنہ احسان تارڑ
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس ہوا. اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کی. اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمر غوری ،
ڈاکٹر الطاف حسین سینئر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سینٹر ٹھٹھہ صادق آباد، نے شرکت کی. جس میں ڈاکٹر زوہیب صادق نے ڈینگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی. اسسٹنٹ کمشنر نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ طلبا و طالبات کو پہلے کی طرح اس بارے میں آگاہی کے لیے خصوصی طور لیکچر دیے جائیں تاکہ وہ خود اور اپنے گھر والوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھ سکیں. میونسپل کمیٹی کے نمائندوں کو ہدایات جاری کی گئی
کہ وہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کار واش، ٹائر شاپس اور کباڑیوں کو ڈینگی مچھر کے حوالے سے آگاہ کریں مزید انھوں نے کہا کہ تھوڑی سی احتیاط سے ڈینگی مچھر سے چھٹکارا ممکن ہے.اس دوران شرجیل احمد بھٹہ، سید علی حسین شاہ اور پی آئی او شاہد اقبال موجود تھے.