پولیس فورس شہریوں کے جان ومال کی محافظ ہے او رامن وامان کے قیام کے لیے دن رات کوشا ں ہے ڈی پی او خانیوال 106

پولیس فورس شہریوں کے جان ومال کی محافظ ہے او رامن وامان کے قیام کے لیے دن رات کوشا ں ہے ڈی پی او خانیوال

پولیس فورس شہریوں کے جان ومال کی محافظ ہے او رامن وامان کے قیام کے لیے دن رات کوشا ں ہے ڈی پی او خانیوال

خانیوال06جنوری22 (سعید احمد) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس نے کہا ہے کہ پولیس فورس شہریوں کے جان ومال کی محافظ ہے او رامن وامان کے قیام کے لیے دن رات کوشا ں ہے اس مقصد کے حصول کے لیے پولیس افسران دیانتداری‘ سوفیصدمیرٹ کی بنیاد پر انصا ف کی فراہمی اورکسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے

اپنے فرائض منصبی اداکرتے ہوئے محکمہ پولیس اوراپنے افسران کا نام روشن کریں گے۔ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے ڈی پی او آفس میں ترقی پانیوالے اے ایس آئی اے سے سب انسپکٹر عمران سیال اورہیڈ کنسٹیبلزطاہر اقبال اورریاض ہراج کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو پروموشن بیج لگانے کے دوران کیا

۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرغلام مرتضیٰ بھٹی‘پی آراو فیضان قیوم‘ریڈررائے فرحت نوازودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔ ڈی پی او نے ترقی پانیوالے پولیس افسران کو مبارکباددیتے ہوئے

کہاکہ یہ ترقی ان کی محنت کا ثمر ہے‘ہمارا مقصدشہریوں کی خدمت او ر جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے‘ہمار ی ڈیوٹی شہریوں کی مشکلات او ران کے مسائل کو غیر جانبداررہتے ہوئے بروقت حل کرنا او ر کارکردگی کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ اپنے طرز عمل او ربرتاؤ سے اچھے تاثر کو اجاگر کرنا ہے‘ عوام کے جان ومال کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے پہلے سے بڑھ کر اپنی توانائیاں عوام کے تحفظ کے لیے بروئے کارلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں