227

گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے مرکزی آفس میں کشمیریوں کےحق خودارادیت کےحوالے سےاجلاس منعقد ہ

گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے مرکزی آفس میں کشمیریوں کےحق خودارادیت کےحوالے سےاجلاس منعقد ہ

اسلام آباد ( سٹی رپورٹر)جنوری 2022 کو گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے مرکزی head office میں کشمیریوں کےحق خودارادیت کےحوالے سےایک اجلاس منعقد ہوا۔اس میں کہا گیاکہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا کہ کشمیری خاص طور پر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو اپنےمستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیےحق خود ارادیت دیا جائے

گااب تک 73 سال گزر چکے ہیں اور اقوام متحدہ اس قرارداد اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کے دیئے گئے حق کو فراموش کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کے مظالم پر بھی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں جبکہ کمسن بچیوں کی عصمت دری،کمسن بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال کرکے انہیں اندھا بنانا،بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں

اجلاس کی صدارت چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے اور اجلاس کی کارروائی گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے سیکرٹری جنرل چوہدری زاہد خان نے کی باقی شرکاء میں صدرگلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل آزاد کشمیرچیپٹرسید شبیر احمد،صدر گریٹر لندن گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سلطان حسنین کے ہمراہ مقامی عہدیداران شاہی سلطان،آغا تنویر، سلطان حیات،خرم شہزاد اور ایگزیکٹو ممبران شامل تھے صدر چوہدری کالا خان نے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کےبارے میں کہا

کہ عالمی پاک کشمیر سپریم کونسل بھارتی مقبوضہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد آزادی کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گی تاکہ ان پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جا سکے۔ہم اس وقت تک آواز اٹھاتے رہیں جب تک انہیں اپنا حقِ خود ارادیت مل نہیں جاتا۔چیف راجہ سکندر خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم اپنے طبقے اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی بہتری کے لیے خدمات انجام دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ہم قانونی حدود میں رہتے ہوئے

احتجاج، ریلیاں،کشمیر کانفرنسز،سیمینارز کا اہتمام اس وقت جاری رکھیں گے جب تک بھارتی مسلح افواج کی جانب سے جاری بربریت،مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہ ہو جائیں اور یہ اس وقت تک بند نہیں ہوں گی جب تک انہیں حق خود ارادیت کا پیدائشی مل نہ جائے۔صدرآزاد کشمیر چیپٹر سید شبیر احمد نے بھی اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں