پرویز خٹک ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں آکر ایبٹ آباد کے غیور عوام سے معافی مانگے تب یہ بات قابل قبول ہو گی، مرتضی جاوید عباسی
ایبٹ آباد(ثاقب عباسی سٹی رپورٹر)پرویز خٹک ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں آکر ایبٹ آباد کے غیور عوام سے معافی مانگے تب یہ بات قابل قبول ہو گی۔ علماء حضرات سے بھی گزارش ہے کہ جمعہ کی نماز میں سب لوگوں کو کہیں کے ان کے خلاف احتجاج کریں۔پی ٹی آئی قیادت جب بھی ایبٹ آباد آئے گی ،اس پر انکے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خیبر پختون خواہ و ایم این اے مرتضی جاوید عباسی نے پرویز خٹک کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا ہے انھوں نے کہا ہے
کہ خوا کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق ہو، لیکن یہ حق کسی کو نہیں کے وہ کسی قوم یا علاقہ کی عوام کی بے عزتی کرے۔ ہم اس کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ ایبٹ آباد و ہزارہ کی عوام کی عزت سب سے مقدم ہے۔ میں اپنی پارٹی سے تعلق کو ایک جگہ رکھ کر یہ بات کرتا ہوں کہ ضلع ایبٹ آباد اور میڈیا کی
جو تذلیل پرویز خٹک نے کی اس کی پاکستان کی سیاست میں مثال نہیں ملتی۔ علماء حضرات سے بھی گزارش ہے کہ جمعہ کی نماز میں سب لوگوں کو کہیں کے ان کے خلاف احتجاج کریں تاکے کوئی بھی ہزارہ اور ایبٹ آباد کی غیور عوام کی توہین نہ کر سکے۔ یہ مزہبی اور اخلاقی لحاظ سے بھی ناجائز بات ہے کے ایک لیڈر علاقے کی عوام، اور قوم کی اس طرح بے عزتی و تذلیل کرے۔