آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سرکل صفدر آباد کے ہر تھانہ میں ہفتے میں ایک مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا- رانا محمد اقبال
شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے) ڈی ایس پی سرکل صفدر آباد رانا اقبال نے تھانہ مانانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں لوگوں کی شکایات سنی اور مختلف آئے ہوئے سائلین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے موقع پر خصوصی احکامات جاری کئے- اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی رانا اقبال نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سرکل صفدر آباد کے ہر تھانہ میں ہفتے میں ایک مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا
جس کا مقصد عوام الناس کو سستا انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہو گا- سرکل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جملہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے نفری اور گاڑیاں ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف کی ہدائت پر بڑھا دی گئی ہیں تاکہ عوام الناس کی حفاظت اور امن وایمان برقرار رکھنے میں کوئی کمی نہ رہ سکے-
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اور دیہاتی عوام دھند کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ٹھیکری پہرہ دیں تا کہ چور ڈاکو دھند کے دوران چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں نہ کرسکیں، اس حوالے سے پولیس ہرممکن فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے