112

سدھن گلی کو یونین کونسل چیڑھان میں شامل کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔ خالد غزیز خان

سدھن گلی کو یونین کونسل چیڑھان میں شامل کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔ خالد غزیز خان

باغ ( بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق پی ٹی ائی باغ کے مرکزی رہنماء خالد عزیز خان نے کہا ہے کہ آزاکشمیر میں نئی حلقہ بندیوں اور نئی یونین کونسلز کے سلسے میں گاؤں سدھنگلی کو چڑہان کے ساتھ شامل کر کہ نئی یونین کونسل بنانے کی کوشش کی گئی ہے جسے عوام کلی طور پر مسترد کرتے ہیں
سدھن گلی گاوں کو یونین کونسل چڑہان ریڑبن کے ساتھ شامل کرنا غیر فطری اور نامناسب ہے اور عوام علاقہ سدھن گلی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ سدھن گلی کا کسی بھی صورت میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے چیڑھان کے ساتھ شامل ہونا ممکن نہیں ریڑبن کو اگر سدھن گلی کے ساتھ شامل کیا جائے

اور سدھن گلی ریڑبن یونین کونسل بنائی جائے تو سدھن گلی اور ریڑبن کے لوگ تہہ دل سے قبول کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ عوام علاقہ سدھن گلی چیڑھان کے ساتھ شمولیت کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر نئی یونین کونسل سدھن گلی ریڑبن نہیں بن سکتی تو سدھن گلی کو اپنی سابقہ یونین کونسل بیرپانی کے ساتھ ہی رکھا جائے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پورے شمالی باغ کے اندد یونین

کونسل بیرپانی ہر لحاظ سے ایک منفرد مقام رکھتی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ کن مبہم مقاصد کے حصول کیلے کون سے عناصر نے حد بندی تبدیل کر کے ہمارے درمیان ریت کی دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی جس سے عوام علاقہ کے جزبات مجروع ہوے، اور ایسے فیصلے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے
اس حوالہ سے عوام علاقہ سدھن گلی تمام فورمز پر اپنی آواز اٹھائیں گے اور کسی بھی قسم کی جانی مالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں