97

اسلام گڑھ محکمہ مال کی کارستانیاں،ایک کلومیٹر کے اندر 2 یونین کونسل بنا دیں

اسلام گڑھ محکمہ مال کی کارستانیاں،ایک کلومیٹر کے اندر 2 یونین کونسل بنا دیں

اسلام گڑھ (کرائم رپورٹر)محکمہ مال کی کارستانیاں،ایک کلومیٹر کے اندر 2 یونین کونسل بنا دیں،حلقہ چکسواری کے دیہی علاقوں،کہنڈ،آیال،روملی،سہار ،موٹھاٹھل،ترنڈی ،درجن ،بڑجن سمیت درجنوں چھوٹے گاؤں کے لیے درمیانی سٹیشن سہار کو یونین کونسل بنانے کی بجائے یونین کونسل کنیلی سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر اور ٹاؤن کمیٹی اسلام گڑھ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر مواہ کو نئی یونین کونسل بنا دیا۔آخری اسٹیشن کہنڈ سہار سے 9 کلومیٹر جبکہ بڑجن بھی 8 کلومیٹر دور ہے ۔عوام علاقہ سہار ،کہنڈ،آیال،روملی،سریال،روملی،شیخاں،ڈھول،نکہ،بندھیر،پیلاں،گرنڈا،کھرہن،بانڈی،آہمہ،گایئ،پرانی سہار،آڑہ،چیڑا،بڑالہ،موٹاٹھل،ترندی،درجن اور بڑجن سمیت دیگر محلوں کے لوگوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لمبے عرصے تک لوگ دور دراز علاقوں سے سفر کر کے کنیلی یونین کونسل کے دفتر آتے رہے ہیں۔

اب آبادی کے تناسب سے سہار درمیانہ اسٹیشن بنتا ہے اور ان سب علاقے کے لوگ روز مرہ کے کام کاج کے لیے بھی ادھر جاتے ہیں لہذا سہار کو یونین کونسل کا درجہ دیا جائے۔عوام علاقہ نے کہا کہ اس حوالے سے میرپور انتظامیہ کردار ادا کرے اور کہنڈ اور بڑجن کے درمیان سہار کو ہی یونین کونسل بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں