ہارون آباد پنجاب میں بہترین کارگردگی دکھانے پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کو ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کیطرف سے اظہار مسرت
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) پنجاب میں بہترین کارگردگی دکھانے پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کو سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کیطرف سے اظہار مسرت تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری،
پنجاب میں سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمٰن بلوچ ہارون آباد ٹھہرے، ڈویژن لیول پر بھی اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمٰن بلوچ پہلے نمبر، اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمٰن بلوچ نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا
کہ اگر ایک آفیسر اپنے فرائض، محنت، دیانتداری، ذمہ داری اور احسن طریقے سے ادا کرے تو میں نہیں سمجھتا کہ کامیابی اس کے قدم نہ چومے، میں نے ہمیشہ تمام کام میرٹ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے ادا کئے جس کا انعام اللہ تعالی نے پنجاب اور ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن کی صورت میں دیا ہے
آئندہ بھی اسی طرز عمل پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتا رہونگا مزید انکا کہنا تھا کہ بطور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد میری کوشش ہے کہ عوام و الناس کو درپیش مسائل کو فی الفور ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے