162

سکھیکی منڈی، محلہ حاجی پورہ میں پانی کی نکاسی متاثرمہنگائی میں ہم کہاں جائیں، ہم دو وقت کی روٹی بہت مشکل سے کھاتے ہیں، اہلِ محلہ کی دہائیاں

سکھیکی منڈی، محلہ حاجی پورہ میں پانی کی نکاسی متاثرمہنگائی میں ہم کہاں جائیں، ہم دو وقت کی روٹی بہت مشکل سے کھاتے ہیں، اہلِ محلہ کی دہائیاں

پنڈی بھٹیاں(تحصیل رپورٹر سے)پنڈی بھٹیاں کے نواحی شہر سکھیکی منڈی کے محلہ حاجی پورہ میں بازار نمبر1 کی پانی کی نکاسی شدید متاثر ہیں اور چیئرمین سمیت انتظامیہ، محکمہ بلدیات، ٹاون کمیٹی اور دیگر ووٹ لینےوالے اپنے خوبصورت محلات میں خواب خرگوش کے مزے لے رہےہیں- تفصیلات کے مطابق محلہ حاجی پورہ کے بازار نمبر 1 میں پانی کی نکاسی کے لیے نالا بنایا جا رہا ہے جو کہ یہاں پر موجود رہائشیوں کے گھروں سے بھی اونچا رکھا جا رہا ہے-

پہلے کرونا وائرس،پھر مہنگائی اور اب زندگی بسر کرنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ جب نالے اونچا کرنے کی وجہ دریافت کی گئی تو انتظامیہ کے چمچے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ اپنے گھروں کو اونچا کرو جس پر انتظامیہ سے سوال ہے کہ کیا آپ شہریوں کی سہولیات کے لیے ہیں یا ان کو الٹا تکلیف دینے کیلئے؟ یہ بدمعاشی نہیں تو اور کیا ہے جو غریب دو وقت کا کھانا مشکل سے کھاتا ہے

وہ گھر اونچا کیسے کرے- انتظامیہ کی یہ ہٹ دھرمی اور طوفان بدتمیزی کی جارہی ہے اور یہ اونچا نالہ مقامی کونسلر ملک مقصود کے کہنے پر بنایا جا رہا ہے- سکھیکی منڈی کے محلہ حاجی پورہ کے رہائشیوں نے اعلیٰ حکام اور چئیرمین میونسل کمیٹی سکھیکی چوھدری ناصر قیوم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اوراس نالہ کی اونچائی گھروں کی چوکھٹ کے برابر رکھنےکی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں