اسلام گڑھ نئی تجویز شدہ وارڈز حقائق کے منافی جوکسی صورت قبول نہیں. سابقہ وارڈ بندیوں کی بنیاد پر وارڈزبنائی جاہیں ،مرکزی راہنما پیپلز پارٹی محمد عظیم بھٹی
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسلام گڑھ ومرکزی راہنما پیپلز پارٹی محمد عظیم بھٹی نے کہا ہے کہ نئی تجویز شدہ وارڈز حقائق کے منافی جوکسی صورت قبول نہیں. سابقہ وارڈ بندیوں کی بنیاد پر وارڈزبنائی جاہیں.ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس نماہندگان سے خصوصی گفتگو میں کیا.
محمد عظیم بھٹی نے کہا کہ وارڈ بنانے سے پہلے مقامی نماہندوں سے مشاورت کی جائے .من مرضی سے وارڈ بندی کسی صورت قابل قبول نہیں.سابقہ وارڈز کو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے.یاد رہے اس سے پہلے پی ٹی آئی کے علاوہ تمام پارٹیوں نے بنائی گئی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے