اسلام گڑھ سیاسی وسماجی راہنما راجہ ثاقب اقبال نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)سیاسی وسماجی راہنما راجہ ثاقب اقبال نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا.راجہ ثاقب اقبال نے کہا کہ موجودہ حالات اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے عوامی مطالبے پر میں نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں.میرا الیکشن میں آنے کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد ہے
کہ اپنے علاقے اپنے عوام کو حقوق دلانے مسائل کے حل کے لیے میدان عمل میں آنے کا فیصلہ کیا ہے .ان شاءاللہ کونسلر بن کی لوگوں کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا لوگ اپنی نماہندگی دے کر حقیقی تبدیلی دیکھیں گے.لوگ اپنے حقوق کی نگہبانی کے لیے ایماندار اور عوام دوست نماہندوں کو منتخب کریں