متاثرین منگلا ڈیم کے تمام مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں.ذیلی کنبہ جات کے اہم ایشو سمیت نیوسٹی اور سمال ٹاونز میں مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے تمام مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں.ذیلی کنبہ جات کے اہم ایشو سمیت نیوسٹی اور سمال ٹاونز میں مسائل کا حل اولین ترجیح ہے.بہت جلد رکے ہوے ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا
.صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی ایم ایل اے یاسر سلطان کی قیادت میں بہت جلد حقیقی تبدیلی نظر آئے گی.ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ صدائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا.کہ متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن ان کے ساتھ کیے جانے والے وعدوں کی تکمیل کچھ حد تک ان کے لیے باعث اطمینان ہوگا. نیوسٹی اور اسلام گڑھ .چکسواری.ڈڈیال .سیاکھ ٹاونز میں رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں واپڈا کے اعلی حکام سے بات چیت جاری ہے
نیوسٹی اور سمال ٹاونز میں نامکمل ترقیاتی کاموں پر جلد کام شروع کیا جاے گا.ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ نیوسٹی اور سمال ٹاونز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحی ہے.بہت جلد عوام کو تبدیلی نظر آئےگی.صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور یاسر سلطان چوہدری نے جو وعدے کیے تھے اب ان وعدوں کی.تکمیل کا وقت ہے .ہم ان کی قیادت میں عوامی مسائل وعدے کے مطابق یکسو کریں گے ذیلی کنبہ جات کا دیرینہ مسلہ بھی ان شاءاللہ حل ہو گا.