مہمند مسلسل بارش برسنے سے ضلع بھر میں چار مقامات پر مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات 110

مہمند مسلسل بارش برسنے سے ضلع بھر میں چار مقامات پر مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات

مہمند مسلسل بارش برسنے سے ضلع بھر میں چار مقامات پر مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند، مسلسل بارش برسنے سے ضلع بھر میں چار مقامات پر مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں. تحصیل پنڈیالئی کےتمانزئی میں کمرے کی چھت گرنے سے مال مویشی ہلاک ہوگئے. جبکہ سورڈاگ خویزئی، بیان خیل صافی اور تحصیل حلیمزئی کے علاقہ چاندہ میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا. تاحال ضلع بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے.

جس کی وجہ سے علاقے کے مٹی سے بنے کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے. اگر ایک جانب مقامی کسان زیادہ بارشوں پر اچھی فصلیں اگانے کی امید پر خوش نظر آتے ہیں. تو دوسری طرف مسلسل بارشوں سے کچے مکانات منہدم ہونے کے خطرات پیدا ہوگئی ہیں. جو کہ زیادہ نقصان دہ ہے

.آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل پنڈیالئی تمانزئی کے رہائشی افضل ولد روز مین نامی شخص کی کمرے کی چھت اور دیواریں گرنے سے کئی مال مویشیاں ہلاک ہوگئے . جس سے مذکورہ غریب شخص کو شدید مالی نقصان پہنچا.علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار محکمہ جات سے مذکورہ غریب خاندان سے مالی امداد کی اپیل کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں