120

سانحہ مری ایک قومی سانحہ ہے جاں بحق سیاحوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

سانحہ مری ایک قومی سانحہ ہے جاں بحق سیاحوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

کوئٹہ ( پ ر) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ ) بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ حلیم مینگل، چیئر پرسن شائستہ صنم ، جنرل سیکریٹری عبدالباقی درویش ، صدر ملک سعید احمد اعوان ، سیکریٹری مالیات آصف جہانگیر ، سینئر نائب صدر حمل شاد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری فراز احمد مری ، تاج محمد تاجل ،امان اللہ ناصر،آفتاب جبل، نادرنصیر، عرفان قمبرانی ،بہلول بلوچ، نصیب اللہ ، محمد داود ،خالد حسین ، صلاح الدین مشوانی ، سلیم لانگو اور وحید بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں سانحہ مری میںقیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بہت بڑا قومی سانحہ قرار دیاہے

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر حفاظتی انتظامات کا فقدان اور ریسکیوذرائع کی کمی کسی المیہ سے کم نہیں ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے اہم اور مشہور مقامات پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر انتظامات کو یقینی بنانا چاہئے تھا بیان میں سیاحوں کی بحالی اور امدادی کارروئیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر پاک فوج کے جوانوں کی کوششوں پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

اُنہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاحوں کو مزید جانی نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات اُٹھائیں بیان میں سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے موسم میں سیاحتی مقامات کے لیے سفر پر جانے سے قبل موسمی خطرات کو ضرورمدنظر رکھا کریں اُنہوں نے سانحہ مری میں جاںبحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں تعزیتی بیان میں سانحہ میں جاں بحق سیاحوں کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں