105

ضلع مہمندڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی سربراہی میں ہیڈکوارٹر غلنئ ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد پولیس کی سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری

ضلع مہمندڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی سربراہی میں ہیڈکوارٹر غلنئ ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد پولیس کی سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند پولیس کی سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی سربراہی آج ہیڈکوارٹر غلنئ ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ اس میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خالد خان کے علاوہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔


اس میٹنگ ڈی پی او مہمند نے پولیس کی کارکردگیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مہمند پولیس نے سال 2021 میں ٹوٹل 1425 ملزمان گرفتار کی ہیں۔ جس میں میں 117 اشتہاری اور 101 منشیات فروش گرفتار شامل ہے۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے اسپیشل دستوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکش پلان کے تحت کی سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ کی برآمد کی گئی ہے، جس میں 1 ایل ایم جی، 20 کلوگرام ڈائی نمائٹ، 41 میٹر پریماکارڈ، 480 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز 5بکس/40.37mm 26، راکٹ لانچر گولی 8، 28 کلاشنکوف/ کلاکوف، 31 رائفل/ بندوق، 146 پستول اور

2986 کارتوس مختلف بور شامل ہیں۔اسی طرح نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 67399 گرام چرس، 7470 گرام آئس، 951 گرام ہیروئن اور 13881 گرام افیون برامد ہوچکے ہیں۔
اسکے علاوہ 02 جواءباز، 07 ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار جبکہ مختلف جرائم میں 14 موٹرکارز اور 20 موٹرسائیکلز برامد کی ہے۔مہمند پولیس نے 131 خاندانوں کے مابین راضی نامے کی ہیں۔اس دوران مہمند پولیس نے کووڈ 19 کے SOPs کے خلاف ورزی پر متعدد افراد کو چالان جبکہ بازاروں میں SOPs پر عملدرآمد کرانے میں بہترین کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین کنڈی نے

اپنے بیان میں مزید بتایا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے مرجر کے بعد عوام کی سہولت کی خاطر ضلع کے مختلف تحصیلوں کی سطح پر 7 پولیس اسٹیشنز قائم کئے ہے۔عوام اپنے ذاتی مقدمے، مسئلے اور دیگر شکایات ہیڈ کوارٹر غلنئی کے بجائے اپنی تحصیل کے پولیس اسٹیشن میں درج کرسکتے ہے۔ ہر پولیس اسٹیشن میں 24 گھنٹے سروسز موجود ہوگی جو صرف اور صرف عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہوگی، جس سے عوام کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں