Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سانحہ مری ایک قومی سانحہ ہے، جاں بحق سیاحوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں- حاجی فاروق الرحمٰن

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے) سانحہ مری ایک قومی سانحہ ہے جاں بحق سیاحوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں- ان خیالات کا اظہار مرکزی چئیرمین الائیڈ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب فاروق الرحمٰن نے الائیڈ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب ضلع شیخوپورہ کے آفس میں دوران میٹنگ سانحہ مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا

اور اسے ایک بہت بڑا قومی سانحہ قرار دیا ہے- اُنہوں نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر حفاظتی انتظامات کا فقدان اور ریسکیو ذرائع کی کمی کسی المیہ سے کم نہیں ہے اور ایسے اہم اور مشہور مقامات پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر انتظامات کو یقینی بنانا چاہئے تھا، بیان میں سیاحوں کی بحالی اور امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر پاک فوج کے جوانوں کی کوششوں پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

– اُنہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاحوں کو مزید جانی نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات اُٹھائیں، بیان میں سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے موسم میں سیاحتی مقامات کے لیے سفر پر جانے سے قبل موسمی خطرات کو ضرورمدنظر رکھا کریں- اُنہوں نے سانحہ مری میں جانبحق افراد کے

اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الائیڈ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب کی جملہ قیادت اور تنظیمات اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں- حاجی فاروق الرحمٰن کی زیر قیادت منعقدہ میٹنگ کے دوران الائیڈ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب ضلع شیخوپورہ کی جانب سے سانحہ میں جاں بحق سیاحوں کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئی

Exit mobile version