144

ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت اور کسان بورڈ شیخوپورہ کے مابین مذاکرات کامیاب ،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میاں جمیل احمد

ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت اور کسان بورڈ شیخوپورہ کے مابین مذاکرات کامیاب ،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میاں جمیل احمد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت اور کسان بورڈ شیخوپورہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے- تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں جمیل احمد کے آفس میں کسان بورڈ کی مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

جس میں چار روز تک مسلسل جاری رہنے والے مذاکرات حتمی نتائج کو پہنچ گئے- پریس کانفرنس کے موقع پر کسان بورڈ پی پی 140 کے صدر امین منج، پی پی 141 کے صدر میاں امتیاز احمد، پی پی142 کے صدر نواز تاڑر ، پی پی 143کے صدر ارشد گجر و نائب صدر افضل گجر کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت شیخوپورہ محمد خالد خان، اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عارف صدیق اور زراعت آفیسر محمد احمد بھی موجود تھے-

(شیخوپورہ) ضلعی انتظامیہ، محکمہ ذراعت اور کسان بورڈ  کے مابین مذاکرات کامیاب، اس موقع پر جملہ شرکاء موجود ہیں
(شیخوپورہ) ضلعی انتظامیہ، محکمہ ذراعت اور کسان بورڈ کے مابین مذاکرات کامیاب، اس موقع پر جملہ شرکاء موجود ہیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسان بورڈ شیخوپورہ کے ضلعی صدر محمد عمران عثمانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے مشکور ہیں جنھوں نے ہمارے 5 جائز مطالبات اور تجویز کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کروانے کے فوری احکامات جاری کر دئیے ہیں اور آئندہ بھی مل کر ساتھ چلنے کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے جس پر کسان بورڈ شیخوپورہ نے 10جنوری کو احتجاج کی کال دی تھی

ہم ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں جس پر اسٹنٹٹ کمشنر شیخوپورہ میاں جمیل احمد نے بھی کسان بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسان بورڈ کے مطالبات کو مانتے ہوئے فوری احکامات جاری کر دئیے ہیں،

مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ کسانوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے جو نمائندے منتخب کئے ہیں وہ اپنا کردار بڑے احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، مستقبل میں بھی کسانوں کے جو بھی جائز مسائل ہوں گے انہیں اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے حل کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں